ملک بھر میں بارشوں اور برف باری سے سردی کی واپسی

اسلام آباد(رم نیوز) ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور بالائی علاقوں میں اپریل کی غیر متوقع برف باری سے سردی کی لہر دوبارہ لوٹ آئی ہے۔ پشاور میں بارش سے متعلقہ حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہو گئے، جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں 6.1 شدت کا زلزلہ بھی محسوس کیا گیا۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ژالہ باری کے بعد سیلابی صورتحال ہے جہاں ایف سی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ آزاد کشمیر، سوات اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برف باری ریکارڈ کی گئی، جبکہ کراچی اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔