پاسدارانِ انقلاب کا امریکی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ، ویڈیوز جاری

تہران(رم نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی جنگی طیارے اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرانے کی ویڈیوز جاری کرتے ہوئے آج کے دن کو "امریکہ کے لیے سیاہ دن" قرار دے دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق نئے جدید ترین فضائی دفاعی نظام کی مدد سے 2 امریکی طیارے، 5 ڈرونز اور 2 کروز میزائل تباہ کیے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک طیارے کا عملہ بحفاظت نکلنے میں ناکام رہا۔ ایرانی نیوز ایجنسی نے امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی تباہی کی فوٹیج بھی نشر کی ہے۔تہران کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی حدود اب دشمن کے لیے "موت کا جال" بن چکی ہیں۔