کراچی(رم نیوز) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کے لیے اہم سہولیات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اجلاس میں چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل شاہد احمد، کسٹمز حکام اور تاجر نمائندوں نے شرکت کی۔ 3 مارچ سے قبل بندرگاہوں پر پہنچنے والے کنٹینرز پر ڈیمریج چارجز میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔
ان ٹرانزٹ کارگو پر کوئی وار سرچارج نہیں لیا جا رہا، جبکہ شپنگ ایجنٹس نے مختلف روٹس پر اضافی جنگی سرچارجز عائد نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔وزیر بحری امور نے غیر قانونی سرچارجز کی فوری شکایت درج کرانے کی ہدایت دی ہے۔ اب تک ایسی 10 شکایات پر کارروائی کی جا چکی ہے۔ بندرگاہوں پر دباؤ کم کرنے کے لیے کارگو کی کلیئرنس اور ترسیل کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے