کیلیفورنیا(رم نیوز) معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنا جدید ترین اوپن آرٹی فیشل انٹیلی جنس ماڈل جیما 4 (Gemma 4) عالمی سطح پر متعارف کروا دیا ہے، جو ڈویلپرز کے لیے مفت دستیاب ہوگا۔گوگل کے مطابق جیما 4 کو اسی ٹیکنالوجی پر تیار کیا گیا ہے جس پر 'جیمینی' (Gemini) سیریز مبنی ہے۔ اسے اپاچی لائسنس 2.0 کے تحت جاری کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر کے ڈویلپرز اس جدید ٹیکنالوجی تک آسان رسائی حاصل کر سکیں۔
یہ ماڈل اینڈرائیڈ فونز، لیپ ٹاپس اور بڑے کمپیوٹنگ سسٹمز پر یکساں کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس میں ملٹی سٹیپ پلاننگ اور پیچیدہ مسائل حل کرنے کی بہترین صلاحیت موجود ہے۔ ماڈل 140 سے زائد زبانوں پر تربیت یافتہ ہے اور اس کی کانٹیکسٹ ونڈو 256 ہزار ٹوکنز تک وسیع ہے۔یہ نہ صرف کوڈ جنریشن کر سکتا ہے بلکہ تصاویر اور ویڈیوز کو بھی براہِ راست پراسیس کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔گوگل کا کہنا ہے کہ جیما سیریز اب تک 40 کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کی جا چکی ہے، جو اس کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔