کابل میں زلزلہ: مکان گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

کابل(رم نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گذشتہ شام آنے والے 5.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ضلع بگرامی کے علاقے گوسفندرہ میں زلزلے کے جھٹکوں سے ایک رہائشی مکان منہدم ہو گیا، جس کے ملبے تلے دب کر ماں، باپ اور ان کے 6 بچے (4 بیٹیاں اور 2 بیٹے) زندگی کی بازی ہار گئے۔ حکام کے مطابق زلزلے کی گہرائی 181 کلومیٹر تھی اور اس کے جھٹکے پاکستان اور بھارت میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم، افغانستان میں کچے مکانات اور کمزور ڈھانچوں کی وجہ سے یہ جانی نقصان پیش آیا۔