کراچی(رم نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے تیز کرنے کی دھمکی کے بعد پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹیں مندی کی لپیٹ میں آ گئیں۔ پاکستان کا ہنڈرڈ انڈیکس 348 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 49 ہزار 291 کی سطح پر آگیا ہے، جبکہ انڈونیشیا، چین اور ہانگ کانگ کی مارکیٹوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی میڈیا کے مطابق، امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کو روکنے کے لیے 45 روزہ عارضی جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت جاری ہے تاکہ مستقل امن کا راستہ نکل سکے۔
ٹرمپ کی دھمکی کے اثرات, پاکستان سٹاک ایکسچینج 'ریڈ زون' میں داخل