واشنگٹن(رم نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں جاری شدید کشیدگی اور جنگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 10 بجے ایک انتہائی اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق، یہ پریس کانفرنس امریکی میڈیا کے پرزور اصرار پر بلائی گئی ہے جو کہ وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں منعقد ہوگی۔ جاری کردہ بیان میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس پریس کانفرنس میں خصوصی طور پر ایران کے ساتھ جاری جنگ اور اس سے جڑے حساس معاملات پر میڈیا نمائندگان کے تند و تیز سوالات کے جوابات دیں گے۔
ایران جنگ پر اہم ترین موڑ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج رات پریس کانفرنس کریں گے