تہران(رم نیوز)ایرانی پاسدارانِ انقلاب (IRGC) نے امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس میں سیکیورٹی کی صورتحال بدل چکی ہے اور اب آبنائے ہرمز امریکہ اور اسرائیل کے لیے پہلے جیسی نہیں رہے گی۔ ترجمان ایرانی فوج نے صدر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک ہاری ہوئی فوج محض دھمکیوں سے اپنی بے عزتی نہیں چھپا سکتی، اور ایران اپنے نئے سکیورٹی پلان کے تحت بھرپور دفاع کے لیے تیار ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس صورتحال پر آج رات گئے ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
"آبنائے ہرمز اب پہلے جیسی نہیں رہے گی":ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا انتباہ