پنجاب میں آج سے 8 اپریل تک بارش اور ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری

لاہور(رم نیوز) پنجاب بھر میں آج شام سے 8 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے (PDMA) نے صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ راولپنڈی، مری، لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا اور ڈیرہ غازی خان سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ آسمانی بجلی کے دوران کھلے مقامات پر جانے سے گریز کریں اور سیاح سفر کے دوران احتیاط برتیں۔ کسان اپنی زرعی سرگرمیاں موسم کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیں۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مدد کے لیے پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔