راولپنڈی (رم نیوز) ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی غیر یقینی صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق یہ پابندیاں اگلے 15 روز تک برقرار رہیں گی ۔موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیوں اور 5 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر ممانعت ہے۔ اسلحہ کی نمائش اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیز یا نفرت انگیز گفتگو پر پابندی ہے۔ لاؤڈ سپیکر کے استعمال کو بھی ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کا کہنا ہے کہ شرپسند عناصر کی جانب سے امن خراب کرنے کی اطلاعات پر شہریوں کے تحفظ کے لیے یہ سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔