سٹاک مارکیٹ میں مندی ، ہنڈرڈ انڈیکس 1500 پوائنٹس کریش

کراچی (رم نیوز)سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ہے، ہنڈرڈ انڈیکس 1500 پوائنٹس کریش کرگیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہی ہلے میں 1500 سے زائد پوائنٹس گر گیا۔

فروخت کے شدید دباؤ کے باعث انڈیکس 1 لاکھ 49 ہزار 129 کی سطح پر آگیا ہے۔: واضح رہے کہ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 51 ہزار 207 پوائنٹس کی بلند سطح پر بند ہوئی تھی، تاہم آج کی مندی نے گزشتہ روز کی تمام تیزی زائل کر دی ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ایشیائی مارکیٹوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ انڈونیشیا اور ہانگ کانگ کے انڈیکس میں 1 فیصد تک کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جاپان، تھائی لینڈ اور چین کی مارکیٹس میں معمولی بہتری دیکھی گئی، جبکہ ملائیشیا کی مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔