لاہور (رم نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے، جس میں ملتان سلطانز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ 14 میچوں پر مشتمل اس پہلے مرحلے کے بعد ایونٹ میں آج آرام کا دن ہے، جبکہ کل سے ایکشن کا مرکز کراچی بنے گا۔ پہلے مرحلے کے اختتام پر ٹیموں کی پوزیشن کچھ یوں ہے۔ملتان سلطانز 5 میچز کھیل کر 4 میں فتح حاصل کی اور 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔کراچی کنگز اپنے تمام 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 میں سے 3 میچز جیتے، ایک میچ بارش کی نذر ہوا اور 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔لاہور قلندرز 3 میچز میں سے 2 جیت کر 4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔پشاور زلمی زلمی نے بھی اپنے دونوں ابتدائی میچز جیت کر ناقابلِ شکست رہتے ہوئے پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ پوائنٹس ٹیبل کے نچلے حصے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 4 میں سے صرف ایک میچ جیت کر چھٹے نمبر پر ہے۔ تاہم، راولپنڈیز اور حیدرآباد کنگزمین کے لیے پہلا مرحلہ ڈراؤنا خواب ثابت ہوا، جہاں راولپنڈی اپنے چاروں اور حیدرآباد اپنے تینوں میچز ہار کر بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔ایونٹ کا دوسرا مرحلہ کل 8 اپریل سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔