پنجاب میں'کفایت شعاری پلان' نافذ: مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

لاہور(رم نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سخت کفایت شعاری اقدامات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے، جبکہ ریسٹورنٹ اور شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے۔ سرکاری گاڑیوں کے فیول کوٹے میں 50 فیصد کمی اور نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

افسران کے پروٹوکول اور سکیورٹی گاڑیوں کو محدود کر دیا گیا ہے، جبکہ سرکاری عشائیوں پر بھی پابندی ہوگی۔ سرکاری دفاتر کے اوقات کار ہفتے میں 4 دن تک محدود کر دیے گئے ہیں اور اجلاس آن لائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اگرچہ تاجر برادری نے ان پابندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، تاہم لاہور چیمبر نے نظم و ضبط کی خاطر اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔