وزیراعظم کا جنگ بندی پر اظہارِ تشکر، امریکہ اور ایران کو 'اسلام آباد مذاکرات' کی دعوت

اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے فریقین کو 10 اپریل کو مذاکرات کے لیے اسلام آباد مدعو کر لیا ہے۔ وزیراعظم کی درخواست پر صدر ٹرمپ نے حملے کی ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کی، جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر آمادگی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کے وفود کو جمعہ کے روز پاکستان آنے کی دعوت دی ہے تاکہ تنازعات کا حتمی حل نکالا جا سکے۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے خطہ ایک بڑی جنگ سے بچ گیا ہے؛ اسرائیل نے بھی بمباری روکنے کی تصدیق کر دی ہے۔