پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 12 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد / کراچی (رم نیوز) پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے مثبت اثرات معیشت پر بھی نمایاں ہوئے ہیں۔ جنگ بندی کی خبر پر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 12,362 پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 64 ہزار کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ جاپان، چین اور ہانگ کانگ سمیت تمام ایشیائی مارکیٹوں میں بھی زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی جبکہ اسرائیل نے بھی بمباری روکنے کا اعلان کیا ہے۔