کابل(رم نیوز) افغانستان کے مختلف علاقوں اور کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں زلزلے کے درمیانی شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ رات 1 بج کر 4 منٹ پر آیا، جس کی زیرِ زمین گہرائی 128 کلومیٹر تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا حساس علاقہ تھا، جو جغرافیائی طور پر زلزلوں کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، زلزلے کی گہرائی زیادہ ہونے کے باعث سطح زمین پر اس کی شدت اتنی مہلک ثابت نہیں ہوئی جتنی کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ ریسکیو ذرائع اور مقامی انتظامیہ کے مطابق اب تک کسی جانی نقصان یا عمارتوں کے گرنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
افغانستان اور کوہ ہندوکش میں زلزلہ، 4.4 شدت کے جھٹکوں سے خوف و ہراس