وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا، مشرقِ وسطیٰ میں سیز فائر اور اسلام آباد مذاکرات پر بریفنگ دیں گے

اسلام آباد (رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو رہا ہے، جس میں مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان کے سفارتی کردار پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کابینہ اراکین کو ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی فوری جنگ بندی کے پسِ منظر سے آگاہ کریں گے۔ وزیراعظم اس بات پر بھی بریفنگ دیں گے کہ کس طرح پاکستان 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہونے والے دونوں ممالک کے درمیان حتمی مذاکرات کی میزبانی کرے گا۔