ایران امریکہ جنگ بندی کے باوجود خلیجی ممالک کی 58 پروازیں منسوخ

اسلام آباد/لاہور (رم نیوز) پاکستان کی کامیاب ثالثی کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی تاریخی جنگ بندی تو عمل میں آ گئی ہے، تاہم خطے کی مجموعی صورتحال کے باعث فضائی آپریشنز اور معاشی مارکیٹیں بدستور دباؤ کا شکار ہیں۔ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس سے خلیجی ممالک جانے والی 58 پروازیں اچانک منسوخ کر دی گئی ہیں، جس سے ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ سے دبئی، ریاض اور جدہ سمیت مختلف شہروں کے لیے سب سے زیادہ 24 پروازیں منسوخ ہوئیں۔کراچی ایئرپورٹ سے بحرین، مسقط اور شارجہ کے لیے 16 پروازیں منسوخی کا شکار ہوئیں۔پشاور اور لاہورسے پشاور سے 12 اور لاہور سے 6 دوطرفہ پروازیں آپریٹ نہ ہو سکیں۔