اسلام آباد(رم نیوز) پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے ٹھوس اقدامات کی اپیل کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسرائیل کی یہ کارروائیاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔ اسرائیل نے 10 منٹ میں 100 حملے کیے، جس میں 254 افراد شہید اور 1100 سے زائد زخمی ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے لبنان کی خودمختاری کی حمایت کرتے ہوئے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر تشویش جتائی ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی حالیہ جنگ بندی کا اطلاق لبنان پر نہیں ہوتا۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔