یوکرینی صدر کی روس کو جنگ بندی کی پیشکش: امریکہ ایران معاہدے کو خوش آئند قرار دے دیا

کیف(رم نیوز) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے مشرقِ وسطیٰ میں ہونے والی حالیہ سفارتی پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس حملے روک دے تو وہ بھی جنگ بندی کے لیے تیار ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، صدر زیلنسکی نے واضح کیا کہ یوکرین مسلسل جنگ بندی کی حمایت کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر روس یوکرین پر اپنی فوجی جارحیت بند کر دیتا ہے تو کیف بھی اسی طرح جواب دینے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی امن کی جانب ایک مضبوط بنیاد ثابت ہو سکتی ہے اور مذاکرات کے لیے راستہ ہموار کر سکتی ہے۔ یوکرینی صدر نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کو عالمی امن کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسی طرز کی سفارت کاری یوکرین اور روس کے تنازعے کو حل کرنے کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔