پاکستانی ہاکی ٹیموں کیلئے اوپن ٹرائلز کا اعلان، شیڈول جاری

لاہور (رم نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے قومی سینئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے لیے ملک گیر اوپن ٹرائلز کی منظوری دے دی ہے۔ سلیکشن کمیٹی کو شفاف انتخاب کے لیے ٹرائلز کے انعقاد کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔سینئر ٹیم ٹرائلز، کراچی (13 اپریل)، لاہور (15 اپریل) اور پشاور (23 اپریل) میں منعقد ہوں گے۔ ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے والے کھلاڑیوں کو ٹرائلز دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ منتخب کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ یکم مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔