پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 'بُل رن'، انڈیکس 2000 پوائنٹس کے ساتھ نئی بلندی پر

کراچی(رم نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کا آغاز انتہائی مثبت ہوا۔ 2,000 سے زائد پوائنٹس کی ریکارڈ تیزی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 67 ہزار 844 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح کو چھو گیا ہے۔ گزشتہ روز انڈیکس 293 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 1 لاکھ 65 ہزار 517 پر بند ہوا تھا، تاہم آج مارکیٹ نے گزشتہ تمام کمی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سنبھلنے کے باعث صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ایشیا بھر کی مارکیٹوں میں بہتری کی صورتحال ہے۔ جاپان (Nikkei)، 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،تھائی لینڈ (SET)۔ مارکیٹ میں 1 فیصد کی تیزی ہے۔ چین و ہانگ کانگ ،سٹاک مارکیٹس میں بھی 1 فیصد تک کی بہتری دیکھی گئی ہے۔