کراچی(رم نیوز) حکومتِ سندھ نے توانائی کی بچت اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت صوبے بھر میں دکانوں، مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار محدود کر دیے ہیں۔ اس حوالے سے باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق کاروباری مراکز کی بندش کے لیے درج ذیل اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ کراچی سمیت تمام شہروں میں دکانیں اور مارکیٹس رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی۔ بڑے شہروں کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں دکانوں کو رات 9 بجے تک کھلا رکھنے کی رعایت دی گئی ہے۔
صوبہ بھر میں شادی ہالز کے لیے رات 12 بجے کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے۔کھانے پینے کے مراکز کے لیے پالیسی درج ذیل ہے۔ ریسٹورنٹس شام 7 بجے سے رات 11:30 بجے تک ڈائن ان (Dine-in) کے لیے کھلے رہ سکیں گے۔ ان سروسز کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے اور یہ معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔عوامی سہولت کے پیشِ نظر درج ذیل ضروری خدمات پر وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ہسپتال، کلینک اور میڈیکل سٹورز،پٹرول پمپس، دودھ کی دکانیں، بیکریز اور تندوروغیرہ۔