اسلام آباد میں تاریخی امن مشن: ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے لیے ایرانی وفد کی آمد

اسلام آباد (رم نیوز)خطے میں تناؤ کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح کا وفد امریکی حکام سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، سپیکر قومی اسمبلی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وفد کا استقبال کیا۔ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور مرکزی بینک کے گورنر سمیت اہم عسکری و اقتصادی حکام شامل ہیں۔ دوسری جانب، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی واشنگٹن سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو چکے ہیں اور فرانس میں سٹاپ اوور کے بعد جلد پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان اس حساس معاملے میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ان مذاکرات کا مقصد سکیورٹی، سیاسی اور اقتصادی امور پر تعمیری بات چیت کے ذریعے تنازعات کا پائیدار حل تلاش کرنا ہے۔