اسلام آباد(رم نیوز) ایرانی سپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایک جذباتی پیغام کے ساتھ پاکستان پہنچ گیا ہے۔ اس خصوصی پرواز کو ’میناب 168‘ کا نام دیا گیا ہے، جو فروری میں میناب سکول پر حملے میں شہید ہونے والے 168 بچوں اور شہریوں سے منسوب ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں طیارے کی نشستوں پر شہید بچوں کی تصاویر اور سکول بیگز رکھے گئے ہیں، جنہیں باقر قالیباف نے اپنا "رفیقِ سفر" قرار دیا۔ دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جے ڈی وینس اور جیرڈ کشنر پر مشتمل مضبوط ٹیم اسلام آباد بھیجنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ان اہم مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
خالی نشستیں اور معصوم یادیں: ایرانی وفد شہید بچوں کے بستے لے کر مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچا