ملک گیر بارشوں، ژالہ باری اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع

اسلام آباد(رم نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے ملک بھر میں اگلے 24 گھنٹوں کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے شدید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرج چمک، آندھی اور متعدد مقامات پر ژالہ باری (اولے پڑنے) کا امکان ہے۔ سوات، مانسہرہ، کوئٹہ اور ژوب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بالائی مقامات پر شدید برفباری متوقع ہے جس سے سفری راستے متاثر ہو سکتے ہیں۔ این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ خراب موسم اور آندھی کے دوران بجلی کے کھمبوں اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں اور بالائی علاقوں کا سفر کرنے سے قبل تازہ ترین صورتحال معلوم کر لیں۔