سفارتی سرگرمیاں: اسلام آباد میں میٹرک کے امتحانات ملتوی، نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع

اسلام آباد (رم نیوز)وفاقی دارالحکومت میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات اور غیر معمولی سفارتی گہما گہمی کے باعث 11 اپریل کو ہونے والے میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ فیڈرل بورڈ کا اعلامیہ فیڈرل بورڈ نے سکیورٹی اور ٹریفک کی صورتحال کے پیشِ نظر اسلام آباد کے مخصوص علاقوں میں قائم تین امتحانی مراکز میں پیپرز مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان بورڈ کے مطابق ان مراکز میں شامل ہیں: اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز (G-6/4): سینٹر نمبر 1 اور 2 دونوں۔ اسلام آباد ماڈل سکول فار گرلز (G-5): وزیراعظم سٹاف کالونی مرکز۔ طلبہ کے لیے ہدایات حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مراکز میں 11 اپریل کو شیڈول پیپرز اب نئی تاریخوں پر ہوں گے، جن کا شیڈول جلد جاری کر دیا جائے گا۔ د