اقوامِ متحدہ کا اسلام آباد مذاکرات پر اظہارِ اطمینان، سیکرٹری جنرل نے پاکستان کو 'امن کا مرکز' قرار دے دیا

نیویارک (رم نیوز) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مابین ہونے والے مذاکرات کو عالمی امن کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان مذاکرات کے نتائج سے پُر امید ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکہ اور ایران کو ایک ایسا سفارتی پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جہاں کشیدگی کو کم کرنے اور طویل دشمنی کو ختم کرنے کی حقیقی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے اسے خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک نایاب موقع قرار دیا۔ انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ ان سفارتی کوششوں کی بھرپور معاونت کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی خطے میں موجود ہیں۔

عالمی ادارے نے واضح کیا ہے کہ وہ اس مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔