نیویارک (رم نیوز) میئر نیویارک ظہران ممدانی نے شہر میں عوامی سہولیات کی فراہمی اور معاشی ریلیف کے حوالے سے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیویارک کا ریسکیو سسٹم اب پہلے سے کہیں زیادہ فعال اور بہترین بنا دیا گیا ہے۔میئر ظہران ممدانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کر دیا ہے اور بقیہ منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیح ہے۔ کرونا وائرس کے بعد پیدا ہونے والی معاشی صورتحال اور نیویارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے میئر نے کہا نیویارک میں مہنگائی کی لہر کے پیشِ نظر شہریوں کے لیے جلد سستے اسٹورز کا افتتاح کیا جائے گا۔
ان سٹورز کے ذریعے شہری روزمرہ کی اشیاء انتہائی مناسب قیمت پر خرید سکیں گے۔اس اقدام کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کو براہِ راست معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔میئر نیویارک نے عزم ظاہر کیا کہ وہ شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔