لاہور(رم نیوز)سعودی عرب میں رواں برس حج پروازوں کی آمد کا باقاعدہ آغاز 18 اپریل سے ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پری حج فلائٹ شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ایئر لائنز اور پروازوں کی تفصیل لاہور سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں چار بڑی ایئر لائنز حصہ لیں گی، جو مجموعی طور پر 101 پروازیں آپریٹ کریں گی۔۔
پی آئی اے 33 پروازوں کے ساتھ سب سے زیادہ عازمین کو لے کر جائے گی۔ سعودی ایئر لائن 29 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ ایئر بلیو: 24 پروازیں شیڈول کا حصہ ہیں۔ ایئر سیال15 پروازوں کے ذریعے عازمینِ حج کو حجازِ مقدس پہنچائے گی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پہلی حج پرواز ایس وی 5735 (سعودی ایئر لائن) 18 اپریل کو لاہور سے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی۔
بیت اللہ شریف کی مرمت و تزئین کا آغاز حج سیزن کی آمد کے پیشِ نظر حرمین شریفین کی انتظامیہ نے بیت اللہ شریف کے تقدس اور مضبوطی کے لیے خصوصی کام شروع کر دیا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خانہ کعبہ کی اندرونی اور بیرونی دیواروں کو محفوظ بنایا جا رہا ہے۔ اس کام کے لیے عالمی سطح کے ماہر کاریگروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جو نہایت عقیدت اور احتیاط سے دیواروں کی مضبوطی کے مشن پر مامور ہیں۔