کراچی(رم نیوز ) امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے اعلان نے پاکستان سمیت ایشیائی سٹاک مارکیٹس کو شدید متاثر کیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1,61,659 کی سطح پر آگیا۔ امریکہ،ایران مذاکرات کی ناکامی پر جنوبی کوریا، جاپان، ہانگ کانگ اور چین کی مارکیٹس میں بھی 1 سے 2 فیصد تک گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور تیل کی سپلائی رکنے کے خدشے نے سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کر دیا ہے، جس سے مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بڑھ گیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش، انڈیکس 5000 پوائنٹس گر گیا