کراچی(رم نیوز) عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے زیرِ اثر پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 24 قیراط سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے پر آ گئی ہے۔10 گرام سونا قیمت میں 1371 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نیا نرخ 4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
چاندی کی قیمت ، فی تولہ چاندی 130 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 934 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد فی اونس سونا 4730 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ مقامی مارکیٹ میں قیمتوں کا یہ اتار چڑھاؤ عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کا براہِ راست نتیجہ ہے۔