کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رہا، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 4,000 سے زائد پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 64 ہزار 683 کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز کی 6,600 پوائنٹس کی مندی کے بعد آج سرمایہ کاروں نے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ عالمی سطح پر بھی، آبنائے ہرمز کی کشیدگی کے باوجود، ایشیائی منڈیوں بشمول جاپان، چین اور ہانگ کانگ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 64 ہزار کی حد عبور کر گیا