پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 5000 سے زائد پوائنٹس کا ریکارڈ اضافہ، انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار کی حد عبور کر گیا

کراچی (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں ایران امریکہ مذاکرات کے امکان اور ملکی قیادت کی تعریف نے پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں تیزی کا رجحان ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 5000 سے زائد پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے ساتھ ہی انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار 640 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح پر براجمان ہو گیا۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے پاکستان میں قیام اور امن مذاکرات کی میزبانی سے متعلق بیان نے عالمی سطح پر پاکستان کے لیے "سیف ہیون" (Safe Haven) کا تاثر پیدا کیا ہے۔ ماہرینِ معیشت کی جانب سے پیش گوئی کی جا رہی ہے کہ اگر مذاکرات کا عمل باقاعدہ شروع ہو جاتا ہے تو انڈیکس میں مزید کئی ہزار پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔