خیبرپختونخوا: سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب، 6 امیدواروں کی فہرست جاری

پشاور(رم نیوز)الیکشن کمیشن نے مراد سعید کی نااہلی سے خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے 6 امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی ہے۔اہم امیدواروں میں پی ٹی آئی: عرفان سلیم، جے یو آئی: مولانا عبدالحسیب، مسلم لیگ (ن): اصغر علی، پیپلز پارٹی: راحیلہ بی بی شامل ہیں۔ کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 17 اپریل ہے، جبکہ نشست پر پولنگ 23 اپریل کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔