کرپٹو کرنسی اب قانونی: سٹیٹ بینک نے ورچوئل اثاثوں کے لیے 'گرین سگنل' دے دیا

کراچی (رم نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک تاریخی پیش رفت میں ورچوئل اثاثوں کو قانونی حیثیت دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئے قانون کے تحت 'پاکستان ورچوئل اثاثہ ریگولیٹری اتھارٹی' تشکیل دی گئی ہے جو ڈیجیٹل کرنسی کے کاروبار کی نگرانی اور لائسنس جاری کرنے کی مجاز ہوگی۔

بینک اب تصدیق شدہ ورچوئل اثاثہ فراہم کرنے والوں (VASPs) کے اکاؤنٹس کھول سکیں گے۔ تمام لین دین صرف روپے اور ڈیجیٹل طریقے سے ہوگا؛ نقد جمع یا نکاسی کی اجازت نہیں ہوگی۔ کمپنیوں کے لیے صارفین کی رقم کو اپنے فنڈز سے الگ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بینک مشکوک لین دین کی رپورٹ براہِ راست ایف ایم یو (FMU) کو دینے کے پابند ہوں گے، تاہم بینک خود ان اثاثوں میں سرمایہ کاری نہیں کر سکیں گے۔