امریکہ اور ایران میں مذاکرات کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

جدہ(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کے فعال سفارتی کردار کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔وزیراعظم نے ولی عہد کو امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ امن مذاکرات پر بریفنگ دی۔

سعودی ولی عہد نے امن عمل میں وزیراعظم کے تعمیری کردار کی تعریف کی اور مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا؛ وزیراعظم نے معاشی استحکام میں سعودی مدد کو سراہا۔وزیراعظم سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد اب قطر اور ترکیہ روانہ ہوں گے۔