کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی زبردست تیزی کا تسلسل برقرار ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نے تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔ مارکیٹ کے آغاز پر ہی 2380 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 1,70,899 کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مارکیٹ 1,68,519 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی؛ آج کی تیزی ملکی معیشت کے حوالے سے مثبت خبروں کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔جہاں پاکستان میں تیزی ہے، وہیں ایشیائی مارکیٹس میں ملا جلا رجحان رہا؛ جاپان اور ہانگ کانگ میں بہتری جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا کی مارکیٹس میں مندی ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار کی حد عبور کر گیا