امریکہ ایران مذاکرات: حتمی تاریخ کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف کی واپسی پر ہوگا

اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان نے امریکہ اور ایران کو آگاہ کر دیا ہے کہ ثالثی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی تاریخ کا تعین وزیراعظم کی غیر ملکی دورے سے واپسی کے بعد کیا جائے گا۔ ونوں ممالک نے تصدیق کی ہے کہ دوسرے مرحلے میں وہی وفود شرکت کریں گے جنہوں نے اسلام آباد میں پہلے دور کے مذاکرات کیے تھے۔

وزیراعظم کی وطن واپسی کے بعد آئندہ ہفتے اسلام آباد میں مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہونے کی توقع ہے۔ شہباز شریف اس وقت سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے دورے پر ہیں، جہاں وہ علاقائی امن کے لیے اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں۔