اسلام آباد(رم نیوز) ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بتایا ہے کہ پاکستان، امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں ہونے والا مذاکراتی عمل 21 گھنٹے جاری رہا جو مجموعی طور پر انتہائی تعمیری رہا۔
پاکستان کی ان سفارتی کوششوں کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے اور عالمی سربراہان وزیراعظم شہباز شریف سے رابطے میں ہیں۔ امن مشن: وزیراعظم اس وقت خطے کے دورے پر ہیں جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کی ٹیم امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔