پنجاب کے 10 اضلاع کے لیے الیکٹرک بسوں کی منظوری، جون تک 700 سے زائد بسیں پہنچیں گی

لاہور(رم نیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے 10 اضلاع (اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ) میں نئی الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ رواں ماہ 100، مئی میں 350 اور جون کے آخر تک مزید 264 بسیں پنجاب پہنچ جائیں گی۔ مئی اور جون میں 402 ای ٹیکسیاں لائی جائیں گی، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے ای بائیک پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ تحصیل سطح پر 1500 مزید الیکٹرک بسیں چلانے کا جامع پلان طلب کر لیا گیا ہے۔ ہر ڈویژن میں خصوصی بس ڈپو قائم ہوں گے اور میٹروبس اسٹیشنز کی مرمت کی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔