کراچی(رم نیوز) عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا 24 قیراط سونے کی قیمت 1,400 روپے اضافے کے بعد 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سوناقیمت 1,200 روپے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے ریکارڈ کی گئی۔مقامی مارکیٹ میں گزشتہ تین دنوں کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 9,500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی کے بھاؤ 110 روپے بڑھ کر 8,514 روپے کی سطح پر پہنچ گئے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر سونا 4,825 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہو رہا ہے