آزاد کشمیر: بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا مبینہ کارندہ گرفتار، بڑا نیٹ ورک بے نقاب

مظفرآباد(رم نیوز) آزاد کشمیر پولیس نے راولا کوٹ میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے ایک مبینہ کارندے عرفان کو گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی پولیس کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کے مطابق ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے دشمن سے رابطے میں تھا اور فوجی تنصیبات، تعلیمی اداروں اور حساس مقامات کی ریکی کر کے ویڈیوز منتقل کر رہا تھا۔ ملزم ان مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی میں بھی ملوث پایا گیا ہے۔ اس کامیاب کارروائی کے نتیجے میں دشمن کا ایک مکمل نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے، جس سے ریاست کی سلامتی کو لاحق ایک بڑا خطرہ ٹل گیا ہے۔ آئی جی نے عزم ظاہر کیا ہے کہ خطے کے امن کو پامال کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی