سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، انڈیکس 1 لاکھ 71 ہزار کی تاریخی سطح عبور کر گیا

کراچی (رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس نے 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 71 ہزار 263 کی نئی تاریخی سطح کو چھو لیا۔ یہ تیزی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان، ہانگ کانگ اور چین سمیت دیگر ایشیائی منڈیوں میں مندی کا راج رہا۔ معاشی ماہرین اس مثبت رجحان کو ملک میں حالیہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور سعودی عرب کے ساتھ ہونے والے مالی معاہدوں کا نتیجہ قرار دے رہے ہیں۔