نیویارک (رم نیوز) ایران جنگ کے تناظر میں جاری عالمی توانائی بحران اور ممکنہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی افواہوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر جرائم پیشہ عناصر متحرک ہو گئے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ واٹس ایپ پر موصول ہونے والے مشتبہ "لاک ڈاؤن نوٹس" آپ کی جمع پونجی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ سائبر حملے کا طریقہ کار سائبر ماہرین کے مطابق ہیکرز سوشل میڈیا، خصوصاً واٹس ایپ پر ’’وار لاک ڈاؤن نوٹس‘‘ کے نام سے پی ڈی ایف (PDF) اور اے پی کے (APK) فائلز پھیلا رہے ہیں۔
یہ بظاہر ایک عام نوٹس معلوم ہوتا ہے لیکن درحقیقت یہ ایک منظم "سوشل انجینئرنگ" حملہ ہے۔ ان پی ڈی ایف فائلز میں خطرناک جاوا سکرپٹ کوڈ شامل ہو سکتا ہے جو فائل کھلتے ہی فون یا کمپیوٹر کا کنٹرول ہیکرز کو دے دیتا ہے۔ان فائلز کے ذریعے ہیکرز صارف کا آئی پی ایڈریس، لوکیشن، کیمرہ اور مائیک تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں۔ اے پی کے فائل انسٹال ہونے کی صورت میں ہیکرز بینک کے او ٹی پی (OTP) چوری کر لیتے ہیں، جس سے منٹوں میں اکاؤنٹ خالی کیا جا سکتا ہے۔
"کی لاگنگ" کے ذریعے آپ کے تمام پاس ورڈز اور پن کوڈز بھی ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔بھارتی شہر حیدرآباد میں وائرس کا پھیلاؤ رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں یہ "وار لاک ڈاؤن نوٹس" تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ صارفین اسے ایک عام اطلاع سمجھ کر ڈاؤن لوڈ کر رہے ہیں، جو ان کی نجی زندگی اور مالی معاملات کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔