اسلام آباد (رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دلیرانہ اور دانشمندانہ قیادت کی بدولت ہی یہ جنگ بندی ممکن ہو سکی ہے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام خطے میں پائیدار امن کی بنیاد بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کے عزم پر قائم ہے اور عالمی سطح پر امن کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کا ساتھ دیتا رہے گا۔