اسلام آباد(رم نیوز) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 27 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے۔مارچ میں بجلی کی اصل پیداواری لاگت تخمینے سے بڑھ کر 8.26 روپے فی یونٹ تک پہنچ گئی۔ نیپرا اس درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کرے گا۔ منظوری کی صورت میں اضافے کا بوجھ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر پڑے گا۔مارچ میں سب سے زیادہ بجلی پانی (23.55%) اور نیوکلیئر (21.95%) ذرائع سے حاصل کی گئی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کی تیاری نیپرا کو درخواست موصول