نیویارک (رم نیوز)اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عالمی معیشت اور علاقائی امن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں پاکستان کے کلیدی کردار کی خصوصی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی جانب سے کی جانے والی سفارتی سہولت کاری نے ایران اور امریکہ کے درمیان جاری مذاکرات کو استحکام بخشا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی بحری آمد و رفت کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے اور امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کی راہ ہموار ہوگی۔
سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا پاکستان کے سفارتی کردار کو خراجِ تحسین؛ آبنائے ہرمز کھلنے کا خیرمقدم