اسلام آباد/پشاور (رم نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے نتیجے میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سےباہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زمین میں زلزلے کی گہرائی 199 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد کے علاوہ پشاور، سوات، چترال، لوئر دیر، ایبٹ آباد اور خیبرپختونخوا کے دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ گہرائی زیادہ ہونے کے باعث زلزلے کے اثرات وسیع رقبے تک پھیلے، تاہم خوش قسمتی سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں 5.5 شدت کا زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراس