انطالیہ (رم نیوز) ترکیہ میں پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں خطے کی صورتحال اور ایران،امریکہ کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چاروں ممالک نے امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔
لبنان ،اسرائیل جنگ بندی اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے فیصلوں کا خیرمقدم کیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جلد امن معاہدہ طے پانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں اب کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خطے میں مستقل امن عالمی معیشت اور سکیورٹی کے لیے ناگزیر ہے